نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز روزگار میلے کے تحت نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کو تقریباً 71 ہزار تقرر نامے سونپتے ہوئے ان سے مختلف سرکاری محکموں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔PM Modi to distribute 71K appointment letters to newly-inducted recruits
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا، ''میں ملک کے نوجوانوں سے نئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کروں گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ آج کے تقرر نامے محض داخلے کا ذریعہ ہیں۔"
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو روزگار میلے کے ذریعے تقررنامہ دینے کی یہ مہم اسی طرح جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کو قوم کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں اور توانائی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔