نئی دہلی: کانگریس نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث افراد کی رہائی پر مودی حکومت کی خاموشی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اسے دہشت گردی کے ساتھ سمجھوتہ قرار دیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم کے قتل میں ملوث چھ ملزمان کو رہا کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط قرار دیا اور کہا کہ جو لوگ اس کو ٹھیک بتا رہے ہیں وہ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔Rajiv Gandhi Assassination Case
وینوگوپال نے ٹویٹ کیا، ''دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہونی چاہیے۔ راجیو گاندھی کے قتل کے مجرموں کی رہائی پر مودی حکومت کی افسوسناک خاموشی قابل مذمت ہے اور یہ خاموشی دہشت گردی کے واقعہ کے ساتھ سمجھوتہ ہے۔ جو لوگ ان دہشت گردوں کی رہائی کی تعریف کر رہے ہیں وہ دراصل بالواسطہ طور پر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔