اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Modi Govt Pushes 40 Million People into Poverty: مودی حکومت نے چار کروڑ لوگوں کو غربت کی دلدل میں دھکیل دیا، راہل گاندھی - مودی حکومت کی ترقی پر طنز

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی ترقی صرف چند سرمایہ داروں کے لیے ہے اور وہ ملک کے لوگوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی ہے، جس کی وجہ سے چار کروڑ سے زیادہ لوگ پریشان ہیں۔ Modi Govt Pushes 40 Million People into Poverty

https://www.etvbharat.com/urdu/national/bharat/rahul-slams-government-for-missing-covid-vaccination-target/na20211231200141359
https://www.etvbharat.com/urdu/national/bharat/rahul-slams-government-for-missing-covid-vaccination-target/na20211231200141359

By

Published : Jan 23, 2022, 3:40 PM IST

راہل گاندھی نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ Rahul Gandhi Slams on Modi. انہوں نے کہا کہ مودی کی سربراہی والی بی جے پی حکومت کی ترقی صرف چند سرمایہ داروں کے لیے ہے اور وہ ملک کے لوگوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی ہے، جس کی وجہ سے چار کروڑ سے زیادہ لوگ پریشان ہیں۔ وہ ایک بار پھر غربت کی دلدل میں پھنس گئے ہیں۔ Rahul Gandhi Slams on Bjp

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس کے دو سرمایہ دار دوستوں کے لیے ہے اور ان دوستوں نے اتنی ترقی کی ہے کہ وہ باہر چھلکننے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:

مودی حکومت کی ترقی پر طنز کرتے ہوئے، مسٹر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’'ہمارے دو' کے لیے 'وکاس اوور فلو'، جب کہ ہمارے 4 کروڑ بہن بھائیوں کو غربت میں دھکیلا جا رہا ہے۔ چار کروڑ کا یہ اعداد و شمار محض اعداد و شمار نہیں ہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے۔ ان چار کروڑ میں سے ہر ایک بہتر زندگی کا مستحق ہے کیونکہ ان میں سے ہر ایک ہندوستانی ہے‘‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details