مہاراشٹر حکومت کی جانب سے دائر عرضی کے جواب میں مرکزی حکومت نے عدالت عظمیٰ میں دائر حلف نامے میں واضح طور پر کہا ہے کہ انتظامی سطح پر ذات پر مبنی مردم شماری مشکل ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی ذات پر مبنی مردم شماری 2011 میں بہت سی غلطیاں ہیں۔ مرکز کا کہنا ہے کہ پسماندہ طبقات کی ذات پر مبنی مردم شماری ایک انتظامی طور پر مشکل کام ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر حکومت نے ایک عرضی دائر کی تھی جس میں مرکز اور دیگر متعلقہ حکام سے دیگر پسماندہ طبقات سے متعلق سماجی و اقتصادی ذات پر مبنی مردم شماری 2011 کے اعداد و شمار کو عام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تمام درخواستوں کے بعد بھی یہ اعداد و شمار مہیا نہیں کیا جا رہا ہے۔