اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آسام کے نئے وزير اعلی بسوا شرما کو مودی کی مبارکباد - Modi congratulates new Assam Chief Minister

ہیمنت بسوا شرما نے پیر کے روز ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔

Modi
Modi

By

Published : May 10, 2021, 10:39 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام کے نئے وزیر اعلیٰ کے بطور حلف لینے پر ہمنت بسوا شرما کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ "ہمنت بسوا شرما اور آج حلف اٹھانے والے تمام وزراء کو مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی ٹیم آسام کے ترقیاتی سفر کو مزید تیز کرے گی اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترےگی"۔

آسام کے نئے وزير اعلی بسوا شرما کو مودی کی مبارکباد

قابل ذکر ہے کہ ہیمنت بسوا شرما نے آج ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔

نریندر مودی نے پارٹی لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ سروانند سونوال کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "میرے اہم ساتھی سروانند سونوال جی پچھلے پانچ سالوں میں ریاست کے لوگوں اور ترقی پسند انتظامیہ کے مرکز میں رہے ہیں۔ انہوں نے آسام کی ترقی اور ریاست میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں بے پناہ تعاون کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details