نئی دہلی:کانگریس نے کہا کہ بینکوں کا ساڑھے تین سو کروڑ روپے کا غبن کرنے والے سنجے شیرپوریا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام کا استعمال کرتے ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ اس شخص کے پاس چار درجن سے زیادہ شیل کمپنیاں ہیں اور وہ پی ایم مودی اور ملک کے بڑے بڑے کے ناموں کا استعمال کرتا ہے۔ ان بڑے لوگوں کو پیسے بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا، "جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سنجے شیرپوریا سے تعلقات ہیں اور اس سے لیفٹیننٹ گورنر نے 25 لاکھ کا قرض لیا ہے۔
یہ وہی شیرپوریا ہیں جن کی کمپنی دیوالیہ ہو چکی ہے اور انہوں نے وزیر اعظم کا نام استعمال کر تے ہوئے ایس بی آئی سے 350 کروڑ کا لون لیا ہے۔ جن کی 52 شیل کمپنیوں کے ساتھ تقریباً 225 جعلی ای میلز پائے گئے ہیں۔ یہی نہیں جناب مودی جی پر کتاب بھی لکھ چکے ہیں لیکن مودی جی کو کچھ پتہ نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس شیرپوریا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک کتاب بھی لکھی ہے اور وہ ان کا نام پوری طرح استعمال کرتے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ مودی کو اس کا کوئی علم نہیں ہے۔