اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی کا یوم تاسیس: وزیراعظم مودی کا کارکنان سے خطاب - بی جے پی کا یوم تاسیس 2021

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 6 اپریل یعنی آج اپنا 41 واں یوم تاسیس منانے جارہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پارٹی کے کارکنان سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی کا یوم تاسیس: وزیراعظم مودی کا کارکنان سے خطاب
بی جے پی کا یوم تاسیس: وزیراعظم مودی کا کارکنان سے خطاب

By

Published : Apr 6, 2021, 8:00 AM IST

اترپردیش میں 6 اپریل کو بھارتیہ جنتا پارٹی اپنا یوم تاسیس منانے کی تیاری میں ہے۔ یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے تمام عہدیدار اور کارکنان اپنے اپنے گھروں پر پارٹی کے جھنڈے کو لگائیں گے اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کارکنان وزیراعظم نریندر مودی کے پیغام کو سنیں گے۔

واضح رہے کہ 6 اپریل 1980 کو بی جے پی کا قیام عمل میں آیا تھا اور اس برس بی جے پی اپنا 41 واں یوم تاسیس کو منانے کے لیے تیار ہے۔

اترپردیش میں پارٹی کے ریاستی دفتر سمیت تمام علاقائی، ضلعی اور شہروں کے دفاتر میں یوم تاسیس کے لیے تقریب منعقد کی جائیں گی۔

اترپردیش میں وزیراعظم اور بی جے پی کے قومی صدر کا خطاب کارکن سن سکیں گے۔ اس دوران بی جے پی دفتر میں اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیراعلی ڈاکٹر دنیش شرما، ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ بھی موجود رہیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اس دوران بی جے پی کے قیام کے مقصد کو اجاگر کریں گے اور پارٹی کارکنوں کو اس بات سے آگاہ کروائیں گے کہ 'خدمت ہی اس پارٹی کا بنیادی مرکز 'ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم کا یہ خطاب صبح ساڑھے دس بجے سے شروع ہوگا۔

وہیں بے جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی اس دوران کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی نے بوتھ لیول تک یوم تاسیس منانے کی تیاریاں کی ہیں تاکہ بوتھ لیول کے کارکنان وزیر اعظم مودی کا خطاب سن سکیں۔

یوم تاسیس کے تناظر میں پارٹی کے کارکن گھر گھر جاکر پارٹی کی پالیسیاں اور مرکز میں مودی حکومت کے ذریعہ کیے گئے کاموں کے بارے میں بتائے گی۔

اترپردیش میں اس وقت پنچایت انتخابات کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہے۔ ایسی صورتحال میں پارٹی نے اتر پردیش میں خصوصی تیاری کی ہے۔ پنچایت انتخابات کے پیش نظر بڑے سے چھوٹے رہنما وسیع مہم چلائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details