اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mobile internet services suspended in Manipur: منی پور میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل - منی پور میں انٹر نیٹ خدمات معطل

آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین، منی پور (اے ٹی ایس یو ایم) نے ریاست میں معاشی ناکہ بندی نافذ کر دی گئی جس کے بعد حکومت کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ خدمات 5 دنوں کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ Mobile Data Services Suspended For 5 Days In Entire Manipur

انٹر نیٹ
انٹر نیٹ

By

Published : Aug 7, 2022, 2:38 PM IST

امپھال: منی پور حکومت نے فرضی خبروں اور افواہوں کو روکنے کے لیے اتوار سے پانچ دن کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس پر پابندی لگا دی ہے۔ اسپیشل سکریٹری (داخلہ) ایچ گیان پرکاش نے ہفتہ کو جاری ایک حکم نامے میں کہا کہ منی پور کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے انہیں ریاست میں تشدد کے بارے میں مطلع کیا اور کہا کہ اگر حالات کو قابو میں نہیں لایا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

Mobile Data Services Suspended For 5 Days In Entire Manipur

آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین منی پور (اے ٹی ایس یو ایم) نے ریاست میں معاشی ناکہ بندی نافذ کر دی ہے۔ اے ٹی ایس ایم نے منی پور قانون ساز اسمبلی میں خود مختار ضلع کونسل بل کو متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس معاملے میں دو بل پیش کیے جاچکے ہیں جس میں ایک کو منظور کیا گیا ہے۔ پولیس نے ناکہ بندی کرنے پر اے ٹی ایس ایم کے پانچ ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل

مسٹر پرکاش نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر تشدد کے واقعات کی تصاویر، اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت انگیز ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر عوام کو بھیج رہے ہیں۔ سوشل میڈیا عوام میں افواہیں پھیلانے کا ایک بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ریاست میں امن و امان کی صورتحال بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details