اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گیا میں ہجوم نے نوجوان کو پیٹ-پیٹ کر ہلاک کر دیا - اس دردناک واقعے کا ویڈیو

گیا ضلع میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں بہت سارے لوگ مل کر ایک شخص کو درخت میں باندھ کر بے رحمی سے پٹائی کررہے ہیں۔

ہجوم نے نوجوان کو چور ہونے کی شک میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا
ہجوم نے نوجوان کو چور ہونے کی شک میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

By

Published : Feb 12, 2021, 8:29 AM IST

Updated : Feb 12, 2021, 9:00 AM IST

بہار کے گیا ضلع کے ڈوبھی پولیس اسٹیشن حدود میں چوروں کی دہشت سے پریشان گاؤں کے لوگوں نے ایک شخص کو چور سمجھ کر پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا، جس سے علاقے میں سراسیمگی ہے۔

معلومات کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح تین بجے کیشاپی گاؤں میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت گروا تھانہ علاقہ کے جگناتھ پور گائوں کے مہندر پاسوان کا 19 سالہ بیٹا دیپ کمار کے نام سے ہوئی ہے۔

ہجوم نے نوجوان کو چور ہونے کی شک میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

اس دردناک واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو نو فروری کی رات کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا ہے، جہاں ایک نوجوان کو چور ہونے کی شک میں پکڑا گیا اور اسے ایک درخت سے باندھ کر لاٹھیوں سے اسے زدوکوب کیا گیا۔ ویڈیو میں نوجوانوں نے چھوڑنے کی فریاد کی مگر لوگوں کو ترس نہیں آیا اور نوجوان کی اتنی بے رحمی سے پٹائی کی گئی جس سے وہ فوت ہو گیا۔

یہ واقعہ ڈوبی تھانہ علاقہ کے گاؤں کیشاپی کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لوگوں نے اس نوجوان کے ساتھ چور ہونے کی شک میں مار پیٹ کی، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ حالت نازک ہونے کی وجہ سے تھانہ ڈوبھی کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور اسے مقامی ہیلتھ مرکز لایا، لیکن صورتحال کی شدت کو دیکھ کر ڈاکٹر نے اسے ریفر کردیا۔ علاج کے لیے اسے لے جایا جا رہا تھا اسی دوران اس کی موت ہو گئی، حالانکہ پولیس نے اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Feb 12, 2021, 9:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details