گجرات میں اقلیتی برادری کے لوگوں کے ساتھ موب لنچنگ کے معاملے دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔ ایسے میں گجرات کے تینوں مسلم ارکان اسمبلی غیاث الدین شیخ، عمران کھیڑا اور جاوید پیر زادہ نے وزیر اعلیٰ گجرات سے ملاقات کرکے ان معاملات پر قابو کرنے کا مطالبہ کیا۔
گجرات میں موب لنچنگ کے معاملوں پر قابو پانا ضروری: رکن اسمبلی غیاث الدین
رکن اسمبلی غیاث الدین نے پریس ریلیز کرکے کہا کہ مسلم نوجوانوں کے ساتھ جس طریقے سے موب لنچنگ کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں وہ کافی دکھ کی بات ہے۔ موب لنچنگ کا شکار ہونے والوں کے ساتھ پولیس کا رویہ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ دونوں کے درمیان غیر ضروری جھگڑے بھی ہوجاتے ہیں لوگ پولیس کے رویے سے پریشان ہوجاتے ہیں۔
گجرات میں موب لنچنگ کے معاملے پرقابو لایا جائے رکن اسمبلی غیاث الدین
دونوں کے درمیان غیر ضروری جھگڑے بھی ہوجاتے ہیں لوگ پولیس کے رویے سے پریشان ہوجاتے ہیں۔
اس لیے ریاست میں موب لنچنگ کے معاملے دوبارہ نہ ہوں اس مقصد کو لے کر ہم نے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سے روبرو ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ ان معاملات پر روک لگائی جائے۔ موب لنچنگ کے معاملوں پر جلد از جلد شکایت درج کرنے کا کام کیا جائے اور قصوروار کو جلد از جلد سزا دی جائے۔ تاہم متاثرینِ کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔