ممبئی: مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے کارکنوں نے بدھ کی صبح ممبئی کے چارکوپ علاقے میں ایک مسجد کے قریب لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ بجایا، ایک دن قبل پارٹی کے سربراہ راج ٹھاکرے نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ہنومان چالیسہ بجانے کی کال دی تھی۔' ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ایم این ایس کے کارکنان پارٹی کا جھنڈا پکڑے ہوئے ایک اونچی جگہ سے لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہیں ایک قریبی مسجد سے اذان کی آواز بھی آرہی ہے۔ MNS workers played Hanuman Chalisa on a loudspeaker near a Mosque
Azaan Vs Hanuman Chalisa: اذان کے وقت لاوڈ اسپیکر سے ہنومان چالیسہ - لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں مہاراشٹر نو نرمان سینا کے کارکنان پارٹی کا جھنڈا لہراتے ہوئے لاوڈ اسپیکر سے تیز آواز میں ہنومان چالیسہ بجا رہے ہیں اور وہیں ایک قریبی مسجد سے آذان کی آواز بھی آ رہی ہے۔ Azaan Vs Hanuman Chalisa
![Azaan Vs Hanuman Chalisa: اذان کے وقت لاوڈ اسپیکر سے ہنومان چالیسہ ایم این ایس کے کارکنان نے آذان کے وقت لاوڈ اسپیکر سے ہنومان چالیسہ بجایا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15187482-7-15187482-1651640445005.jpg)
آپ کو بتادیں کہ مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے منگل کو اعلان کیا کہ اگر 4 مئی سے مساجد کے باہر اذان ہوتی ہے تو پھر ہنومان چالیسہ پڑھا جائے گا۔ انہوں نے ہندو سماج سے اپیل کی ہے کہ 4 مئی سے آپ ان تمام جگہوں پر ہنومان چالیسہ پڑھیں جہاں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی جاتی ہے۔ ایک کھلے خط میں ٹھاکرے نے لوگوں سے کہا تھا کہ اگر وہ اذان کی آواز سے پریشان ہیں تو 100 ڈائل کرکے پولیس میں شکایت درج کریں۔ پولیس نے پہلے ہی ممبئی اور ریاست کے کئی دوسرے حصوں میں سیکورٹی بڑھا دی ہے، خاص طور پر جہاں ایم این ایس کے کارکنان کافی تعداد میں موجود ہیں۔