اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملت کیلئے وقف تھی حسن احمد قادری کی زندگی : ڈاکٹر خالد انور

جمعیة علماء بہار کے جنرل سکریٹری الحاج حسن احمد قادری کے سانحہ ارتحال پر ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنی تعزیت میں انہوں نے کہا کہ قادری صاحب کے انتقال کی خبر سن کر مجھے ذاتی صدمہ پہنچا ہے۔ حسن احمد قادری کی زندگی ملت کے لئے وقف تھی۔ ان کے اندر ملی خدمت کا جذبہ تھا۔

ڈاکٹر خالد انور ایم ایل سی
ڈاکٹر خالد انور ایم ایل سی

By

Published : Apr 22, 2021, 9:59 PM IST

ڈاکٹر خالد انور نے کہاکہ مرحوم قادری ملی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ وہ کوشاں رہتے تھے، جب بھی قانون سازیہ کا اجلاس ہوتا مسلم اراکین کی میٹنگ بلا کر ملی مسائل کو وہ سامنے رکھتے اور اس کے حل کے لئے سبھی نمائندوںکی توجہ مبذول کراتے۔ ابھی حالیہ سیشن میں بھی انہوں نے مسلم نمائندگان کی میٹنگ بلائی تھی جس میں مجھے بھی شریک ہونے کا موقع ملا تھا۔

ڈاکٹر خالد انور ایم ایل سی

ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ ملی مسائل پر حسن احمد قادری صاحب کی بہت گہری نظر تھی۔ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام میںوہ بڑا کردار ادا کرتے تھے۔جماعتی اور مسلکی تفریق سے بالا تر ہو کر ملت کے ہر طرح کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں رہتے تھے۔ ا ±ن کے انتقال سے یقیناً ملت کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ جمعیة علماء اور مسلمانان بہار نے آج ایک سرگرم و متحرک ملی قائد کو کھو دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم لوگوں کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند کرے۔ ساتھ ہی ان کے اہل خانہ اور معتقدین ومتوسلین کو صبر و تحمل عطا کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details