اردو

urdu

By

Published : Apr 7, 2022, 9:21 AM IST

ETV Bharat / bharat

Demand For Ban On RSS and Bajrang Dal: آر ایس ایس اور بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم مخالف ایجنڈے کے ساتھ آر ایس ایس اور بجرنگ دل کی جانب سے ریاست میں بدامنی پھیلائی جارہی ہے۔ لہذا سماج میں نفرت پھیلانے والی ان تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے۔ MLA Zameer Ahmed Khan Demands Ban On RSS And Bajrang Dal

آر ایس ایس و بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
آر ایس ایس و بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

گزشتہ چند مہینوں سے کرناٹک میں مذہبی منافرت کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں، جیسے حجاب کا مسئلہ، مندروں کے جاترا میں مسلم تاجروں پر پابندی، حلال ذبیحہ وغیرہ کے معاملات کے ذریعہ ریاست کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وہیں اب مساجد میں اذان کو مائیکروفون پر نہ دئے جانے کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ انہیں مذکورہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے کہا کہ ریاست میں مسلم مخالف ایجنڈے کے ساتھ آر ایس ایس اور بجرنگ دل ریاست میں بدامنی پھیلا رہی ہیں، لہذا سماج میں نفرت پھیلانے والی ان تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے۔ MLA Zameer Ahmed Khan Demands Ban On RSS And Bajrang Dal

آر ایس ایس و بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ


مزید پڑھیں:۔ Azaan Row in Karnataka: کرناٹک میں اذان پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کشیدگی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ بات منظر عام پر آئی تھی کہ ریاستی کے مسلم ارکان اسمبلی کی جانب سے حجاب تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی سے مطالبہ کیا تھا کہ ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی اس کے ذمہ دار ہیں، لہذا ان پر پابندی عائد کی جائے۔ تاہم رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کا کہنا ہے کہ ریاست کے امن و امان میں خلل پیدا کرنے اور یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو تقصان پہنچانے کے ذمہدار ایس ڈی پی آئی یا پی ایف آئی نہیں ہے بلکہ آر ایس ایس اور بجرنگ دل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details