ریاست اترپردیش کے ڈومریا گنج اسمبلی حلقہ میں انتخابی نتائج آنے کے بعد 10 مارچ کی شام کو کامیاب امیدوارہ سیدہ خاتون کے حامیوں نے جیت کا جشن منایا۔ جشن کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں مبینہ طور پر کچھ لوگ ملک مخالف نعرے لگا رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں بتایا جا رہا ہے کہ ڈومریا گنج اسمبلی سیٹ سے منتخب رکن اسمبلی سیدہ خاتون کی جیت کے بعد جشن منایا جا رہا ہے۔ MLA Syeda Khatoon Rejected the Video With Anti-National Slogans
ویڈیو سامنے آنے کے بعد رکن اسمبلی سیدہ خاتون نے پریس کانفرنس کرکے کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ سیدہ خاتون کا کہنا ہے کہ جشن کے دوران ملک مخالف نعرے نہیں لگے ہیں اور اگر کسی نے اس طرح کی حرکت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ مل کر اس کی تحقیقات کرائیں گی اور اس طرح کی حرکت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔ سیدہ خاتون نے کہا کہ ڈومریا گنج سیٹ سے ان کی جیت کے بعد کچھ لوگ ناراض ہیں۔