اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کورونا میں بدانتظامی: بی جے پی رہنما

سابق وزیر نے بی جے پی پارٹی کی کمیوں پر کیے جانے والے سوالات کے جواب میں دوسری پارٹیوں کے کئے ہوئے کاموں کو گنانا شروع کر دیا اس سلسلے میں انہوں نے سماج وادی پارٹی کو گنڈوں کی پارٹی بتایا۔

Mismanagement in Corona due to lack of information
معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کورونا میں بدانتظامی

By

Published : Oct 1, 2021, 11:11 AM IST

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں سینئر لیڈر اور سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی دھرمندر سنگھ شاکیہ کے والد بھگوان سنگھ کا کہنا تھا کہ انتخابات 2022 میں بی جے پہلے سے بھی زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔

ویڈیو

بی جے پی کی حکومت میں کورونا کی بدعنوانی کے حوالے سے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں، ہاسپٹل انتظامیہ اور دیگر عملے کو بیماری کے بارے میں معلومات نہیں تھی لیکن حکومت نے پوری کوشش کی۔

وہی روزگار کے حوالے سے سوال کئے جانے پر ان کا جواب تھا کہ بی جے پی کی حکومت نے ریاست اترپردیش میں بے روزگاری کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس رہنما عمران مسعود نے کی سماجوادی پارٹی کی تعریف



اور ساتھ ہی انہوں نے بے روزگاری کا پورا ٹھیکرا سماج وادی پارٹی کے سر مڑھتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں تمام لوگوں کو روزگار ہے لیکن سماج وادی پارٹی میں سماج وادی کے لوگوں کو روزگار دیا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ ھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی دھرمیندر شاکیہ کے والد بھگوان سنگھ شاکیہ کا کہنا تھا کہ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کورونا میں بد انتظامی سامنے آئی لیکن حکومت جتنا کر سکتی تھی اس نے کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details