کوچ بہار: مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع میں مرکزی وزیر برائے مملکت نیشیت پرمانک کے قافلے پر نامعلوم افراد نے پتھر بازی کر دی اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ اس واقعے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔Miscreants Attack Convay Centarl Minister Nishit Pramanik In Coach Behar In West Bengal
ذرائع کے مطابق کوچ بہار ضلع میں مرکزی وزیر برائے مملکت نیشیت پرمانک اپنے قافلے کے ساتھ پروگرام میں شرکت کے لئے جارہے تھے اسی وقت نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر پتھربازی کردی۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
مرکزی وزیر برائے مملکت نیشیت پرمانک کے سیکیورٹی اہلکار حالات کا جائزہ لینے کے مقصد سے اپنی اپنی گاڑیوں سے اترے تو ان پر بھی پتھروں سے حملہ کیا گیا۔مرکزی وزیر پر حملے کی اطلاع پا کر مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوع پرپہنچی ۔پولیس کی موجودگی میں وزیر کے قافلے پر پتھربازی کا سلسلہ جاری جارہا ۔
مرکزی وزیر برائے مملکت نیشیت پرمانک نے کہاکہ مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے۔ جب ایک مرکزی وزیر برائے مملکت پر سرام حملہ ہو سکتا ہے تو اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔