اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Notice to Gujarat Chief Secretary and DGP مسلم نوجوانوں کی پٹائی معاملے پر چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کو لیگل نوٹس - مائنوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات

مائنوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے کہا کہ کھیڑا کے اندھیلہ گاؤں میں پولیس اہلکاروں نے مسلم نوجوانوں کو سرعام پٹائی کی ہے کیونکہ انہوں نے نوراتری کے گربے کے دوران پتھر بازی کی تھی۔ اس الزام میں انہیں پولس نے حراست میں بھی لیا تھا۔ اس کے باوجود ایک چوک پر کھمبے سے لگا کر مسلم نوجوانوں کو پیٹا گیا۔ اس معاملے پر ہم نے پولس افسران کو کنٹیمپٹ نوٹس بھیجا ہے۔ Notice to Gujarat Chief Secretary and DGP

Notice to Gujarat  Chief Secretary and DGP
مسلم نوجوانوں کی پٹائی معاملے پر چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کو لیگل نوٹس

By

Published : Oct 7, 2022, 3:28 PM IST

گجرات کے کھیڑا میں گربا کے دوران پتھراؤ کرنے کے الزام میں گرفتار مسلم نوجوانوں کی سرعام پولیس کے ذریعے پٹائی معاملے پر مائنوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی نے گجرات کے چیف سیکرٹری اور پولیس کے ڈی جی پی کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ Notice to Gujarat Chief Secretary and DGP

اس نوٹس میں مائنوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ کھیڑا کے اندھیلہ گاؤں میں پولیس اہلکاروں نے مسلم نوجوانوں کو سرعام پٹائی کی ہے کیونکہ انہوں نے نوراتری کے گربے کے دوران پتھر بازی کی تھی۔ اس الزام میں انہیں پولس نے حراست میں بھی لیا تھا۔ اس کے باوجود ایک چوک پر کھمبے سے لگا کر مسلم نوجوانوں کو پیٹا گیا۔ اس معاملے پر ہم نے پولس افسران کو کنٹیمپٹ نوٹس بھیجا ہے۔

مائنوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات اور وکیل آنند یاگنک کے ذریعے گجرات کے چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی کو اس معاملے میں نوٹس بھیجا گیا ہے۔ مائنوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس معاملے کو 48 گھنٹے سے زیادہ گزر جانے کے باوجود بھی انتظامیہ نے ذمہ دار پولیس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔ پولیس کا یہ رویہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی سرعام خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim men flogged by cops گجرات میں مسلم نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس کی اس حرکت کا ویڈیو اور فوٹو بھی موجود ہے۔ اس تمام معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کو قانون کے مطابق اس معاملے میں قدم اٹھانا چاہیے تھا لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ یہ بہت ہی دکھ کی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details