اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک کو بچانے کے لئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جانب غور کرنا چاہیے: گلزار انصاری - اقلیتی کانگریس کے ضلع صدر گلزار انصاری

بارہ بنکی اقلیتی کانگریس کی یونٹ کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا گیا۔ اقلیتی کانگریس کے تمام کارکنان ضلع صدر گلزار انصاری کی قیادت میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہونچے میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم دینے کے بعد اقلیتی کانگریس کے ضلع ترجمان حسان واصف نے کہا کہ ملک کے حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں۔

ملک کو بچانے کے لئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جانب غور کرنا چاہیے: گلزار انصاری
ملک کو بچانے کے لئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جانب غور کرنا چاہیے: گلزار انصاری

By

Published : Oct 31, 2021, 12:25 PM IST

Updated : Oct 31, 2021, 1:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں تریپورہ تشدد واقعہ کے خلاف اقلیتی کانگریس نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا۔ اقلیتی کانگریس کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور جن عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے ان کی مرمت کرائی جائے۔

واضح رہے کہ شمالی تریپورہ کے سب ڈویژن پانیساگر میں دو روز قبل وشوا ہندو پریشد کی ریلی کے دوران پیش آئے پرتشدد واقعات میں مساجد، دکانوں اور مکانات پر حملہ کر کے نقصان پہنچایا گیا۔ بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران ہوئے تشدد کے واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی، جبکہ اس دوران مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ملک کو بچانے کے لئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جانب غور کرنا چاہیے: گلزار انصاری

مزید پڑھیں:۔'حکومت تریپورہ میں ہو رہے تشدد کو فوراً روکے'

اطلاعات کے مطابق اس دوران تقریباً 8 مساجد اور سینکڑوں دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی، لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے ان پرتشدد واقعات کے خلاف کوئی خاطر خواہ کاروائی نہیں کی گئی۔

اسی کے پیش نظر بارہ بنکی اقلیتی کانگریس کی یونٹ کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا گیا۔ اقلیتی کانگریس کے تمام کارکنان ضلع صدر گلزار انصاری کی قیادت میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہونچے میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم دینے کے بعد اقلیتی کانگریس کے ضلع ترجمان حسان واصف نے کہا کہ ملک کے حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں۔ ان حالات میں ملک کو بچانے کے لئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جانب غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترپورہ میں تشدد کرنے والوں پر سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

Last Updated : Oct 31, 2021, 1:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details