Minority Budget News: اقلیتی امور کی وزارت کے لیے مالی برس 2022-23 کے مرکزی بجٹ میں 5020.50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں جو گذشتہ مالی برس کے نظرثانی شدہ اعداد و شمار سے 674.05 کروڑ زیادہ ہیں۔ Minority Affairs Ministry was allocated ₹ 5020.50 crore
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ 2022-23 کے پیش کردہ بجٹ میں India Union Budget 2022 اقلیتی امور کی وزارت کو 5020.50 کروڑ روپے دینے کی تجویز ہے۔
مالی برس 2021-22 میں اقلیتی امور کی وزارت کے لیے بجٹ کا تخمینہ 4810.77 کروڑ روپے تھا اور بعد میں نظرثانی شدہ تخمینہ کو کم کرکے 4346.45 کروڑ روپے کردیا گیا تھا۔
مالی برس 2022 ۔23 کے لیے مجوزہ مختص بجٹ میں سے 1425 کروڑ روپے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے لیے ہیں جبکہ 515 کروڑ روپے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لیے ہیں۔