سہرسہ: بہار کے سہرسہ میں چھ سالہ بچی کی لاش ملی ہے۔ تھانہ سلکھوا کی پولیس نے بچی کی لاش مکئی کے کھیت سے برآمد کی ہے۔ لڑکی 16 مارچ سے گھر سے لاپتہ تھی۔ واقعہ سہرسہ ضلع کے سلکھوا تھانہ علاقہ کا ہے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر ہسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ لواحقین کی جانب سے بچی کی گمشدگی کے حوالے سے تھانہ سلکھوا کو بھی اطلاع دی گئی تھی۔ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
جاں بحق لڑکی کے والد نے بتایا کہ میری لڑکی گھر پر تھی اور پڑوسی کے گھر ان کا داماد آیا ہوا تھا۔ وہی شخص 16 مارچ کو میرے گھر آیا۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد داماد میری بیٹی کو چاکلیٹ کھلانے لے گیا۔ اس کے بعد میری بیٹی غائب ہوگئی۔ داماد نے پہلے میری بچی کے ساتھ زیادتی کی اور پھر اسے قتل کر دیا۔ اب میری بیٹی کی لاش پولیس نے برآمد کر لی ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے سہرسہ اسپتال لائی ہے۔