اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مرکزی وزارت اپنے اسپتال کووڈ 19 کے علاج کے لئے دیں' - علیحدہ بلاک

وزارت نے کہا کہ اسپتالوں کے اندر خصوصی وقف وارڈ یا علیحدہ بلاک قائم کریں جیسا کہ پچھلے سال کیا گیا تھا۔

'مرکزی وزارت اپنے اسپتال کووڈ کی دیکھ بھال کے لئے دیں'
'مرکزی وزارت اپنے اسپتال کووڈ کی دیکھ بھال کے لئے دیں'

By

Published : Apr 16, 2021, 8:57 PM IST

پورے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت نے تمام مرکزی وزارتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام اسپتالوں یا پی ایس یو کو کووڈ کی دیکھ بھال کے لئے وقف کردیں۔

وزارت نے کہا کہ 'اسپتالوں کے اندر خصوصی وقف وارڈ یا علیحدہ بلاک قائم کریں۔ جیسا کہ پچھلے سال کیا گیا تھا۔ ان کووڈ ۔ 19 اسپتالوں کے انتظام کے لیے الگ انٹری اور ایکزٹ دروازہ ہونا چاہئے تاکہ کووڈ 19 کے تصدیق شدہ معاملوں کے لیے خصوصی نگہداشت سمیت علاج و معالجہ کی خدمات فراہم کی جاسکیں'۔

وزارت نے مزید کہا کہ 'ان وقف اسپتال وارڈوں یا بلاک میں ایک وقف ہیلتھ ورک فورس کے ساتھ ساتھ ہی تمام آکسیجن سپورٹ بیڈس، آئی سی یو بیڈس، وینٹیلیٹرز اور اسپیشلائزڈ کریٹیکل کیئر یونٹ، لیبارٹری سروسز، امیجنگ سروسز، کچنز، لانڈری وغیرہ سمیت سبھی ذیلی خدمات اور سہولت ہونی چاہیے'۔

یہ بھی پڑھیے
نماز جمعہ کی مناسبت سے مولانا خالد رشید فرنگی کی اپیل

مرکزی وزارتوں کو لکھے گئے ایک خط میں ہیلتھ سیکریٹری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پورے ملک میں کووڈ کے معاملات میں تیزی کی موجودہ صورتحال کے لیے اسی طرح کے باہمی تعاون کے اقدامات کی ضرورت ہے جیسا گزشتہ برس تمام مرکزی وزارتوں/ محکموں اور ان کے پی ایس یو اور ان کے زیر انتظام اسپتالوں نے اٹھائے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details