اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پلوامہ ضلع کے اسٹیک ہولڈرز کے تاثرات، وزیر نے معلوم کیے

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ اور وزیر امور نوجوانان اور کھیل نیسیتھ پرمانک کل سے ضلع پلوامہ کے دورے پر ہیں۔ مرکزی وزیر نے کل ضلع پلوامہ کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تاثرات جانے وہیں ان اسٹیک ہولڈرز کے خواہشات اور دیگر خدشات کو بھی جاننے کی کوشش کی۔

Minister seeks views of various stakeholders of Pulwama district
وزیر نے ضلع پلوامہ کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تاثرات جانے

By

Published : Sep 20, 2021, 9:37 PM IST

مرکزی وزیر نے کل ضلع پلوامہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، وہیں ترقیاتی منصوبوں کی سنگ میل بھی رکھی۔ وزیر نے آج دوسرے دن ضلع پلوامہ کے گرلز ڈگری کالج میں نوجوان لڑکیوں سے بھی خطاب کیا۔

پلوامہ ضلع کے اسٹیک ہولڈرز کے تاثرات، وزیر نے معلوم کیے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت ہند کی تمام وزارتوں سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مجموعی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی یو ٹی کے ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے بہت خواہشمند ہیں۔

وزیر نے ضلع پلوامہ کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تاثرات جانے

وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ترقیاتی اسکیموں اور انفرادی فوائد کے پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، جس کا مقصد یو ٹی کے لوگوں کی مجموعی سماجی معاشی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ بھی چلا رہی ہیں۔

وزیر نے ضلع پلوامہ کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تاثرات جانے

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ایک اچھا خواب دیکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ آؤٹ ریچ پروگرام حکومت کی جانب سے لوگوں کے بنیادی مسائل کو جاننے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وفود کی جانب سے پیش کردہ مطالبات اور شکایات کا نوٹس لیا گیا ہے اور انہیں یونین کی سطح کے ساتھ ساتھ لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ان کے بروقت ازالے کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں مذہبی رہنماؤں کو انتظامیہ نے اعتماد میں لیا

وزیر نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت یو ٹی کے ترقیاتی منظر نامے کو تیز کرنے کے لیے وقف ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کی طرف سے زبردست تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہند پہلے ہی مختلف فلیگ شپ پروگراموں پر کام کر رہی ہے، جس کا مقصد لوگوں کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو ترقی دینا ہے اور کئی نئی اسکیمیں بھی پائپ لائن میں ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر کی عوامی کے لئے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور اور وزارت نوجوانوں اور کھیلوں نے ضلع پلوامہ کا اج دوسری دن کا دورہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details