اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نوئیڈا: وزیر حج اور اقلیتی بہبود نے ویکسین کی دوسری خوراک لی

نند گوپال گپتا نندی نے یکم مئی کو پریا گراج کے ڈفرین اسپتال میں 18 سے 44 سال عمر کے لوگوں کے لیے ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز پر کورونا سے بچنے کے لیے پہلی ویکسین لگوائی تھی۔

Vaccinated
Vaccinated

By

Published : Jun 4, 2021, 7:55 PM IST

اتر پردیش کے شہری ہوا بازی، اقلیتی بہبود، سیاسی پنشن، مسلم وقف اور وزیر حج نند گوپال گپتا نندی ان دنوں اضلاع کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے جمعہ کے روز نوئیڈا کے فورٹیس اسپتال میں کووڈ-19 ویکسین کی دوسری خوراک لی۔

اس دوران، فورٹیس اسپتال کے زونل ڈائریکٹر ہردیپ سنگھ، ڈاکٹر بی ڈی پانڈے اور سدھارتھ نگم نے وزیر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لیے کیے جارہے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جب ان کی باری آئے تو لازمی طور پر کورونا کی ویکسین لگوائیں۔

واضح رہے کہ نند گوپال گپتا نندی نے یکم مئی کو پریا گراج کے ڈفرین اسپتال میں 18 سے 44 سال عمر کے لوگوں کے لیے ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز پر کورونا سے بچنے کے لیے پہلی ویکسین لگوائی تھی۔

انہوں نے کہا 'اتر پردیش میں اب تک 1.83 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ صرف جون کے مہینے میں حکومت کا ہدف 90 لاکھ سے ایک کروڑ لوگوں کی ویکسینیشن کا ہے۔ لکھنؤ میں اب تک زیادہ سے زیادہ 9.16 لاکھ افراد کو ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔ گوتم بودھ نگر میں 6.19 لاکھ ویکسین لگ چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details