بھٹنڈہ کے ایک نوجوان نے پڑھائی کے دوران ایک منی ٹریکٹر بنایا ہے۔ گرویندر سنگھ نامی نوجوان نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس نوجوان نے ایک ٹریکٹر ڈیزائن کیا ہے جو کہ انتہائی منفرد ہے۔ یہ ٹریکٹر ایک لیٹر ڈیزل سے 35 کلومیٹر تک چلتا ہے۔Mini Tractor Developed By Student
یہ ٹریکٹر چار کوئنٹل تک کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران گورویندر سنگھ نے بتایا کہ وہ 12ویں کلاس کا طالب علم ہے اور اسے بچپن سے ہی ٹریکٹر بنانے کا شوق تھا۔ اس نے بتایا کہ جب وہ چھوٹا تھا تو چھوٹے ٹریکٹر بناتا تھا۔ جیسے جیسے وہ بڑا ہوا اس نے بڑے ٹریکٹر بنانے شروع کر دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹریکٹر لاک ڈاؤن کے دوران تیار کیا گیا ہے۔ گروندر سنگھ کے مطابق اس ٹریکٹر کو بنانے میں 40 ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔