اسدالدین اویسی کی سربراہی والی ایم آئی ایم نے گجرات لوکل باڈی انتخابات میں 21 امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جس میں 7 نشستوں پر اسے کامیابی ملی۔
گجرات کی سیاست میں ایم آئی ایم کی انٹری آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے احمدآباد کے مکتم پورا میں چار اور جمال پورہ 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
ایم آئی ایم نے بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار حصہ لیتے ہوئے احمدآباد کے 6 وارڈوں میں 21 امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا تھا۔
ووٹوں کی گنتی کے دوران ابتدائی رجحانات میں ایم آئی ایم کی حالت خراب دکھائی دے رہی تھی لیکن رائے شماری مکمل ہوتے ہوتے پارٹی نے 7 نشستوں پر کامیابی کا پرچم لہرایا۔
احمدآباد کے جمال پور میں 3 امیدوار کو بھاری ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی مکتم پورا وارڈ میں بھی 4 امیدواروں جیت درج کی۔
کامیاب امیدواروں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران عوام کا شکریہ ادا کیا۔