فلم کے ذریعے پوری کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے اور نفرت کے سوداگر اب فلم کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ایک فلم کے ذریعے ملک میں نفرت کی فصل کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے اور جب ملک کا سربراہ ایسی باتوں کو بڑھاوا دیں تو دوسروں سے کیا امید کی جا سکتی ہے۔
Imtiaz Jaleel's reaction on The Kashmir Files: نفرت کے سوداگروں کیلئے فلم کی آڑ میں مسلمان نشانہ - فلم کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش
مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر و رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے فلم دی کشمیر فائلز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اِس فلم کے ذریعے ملک میں نفرت پیدا کی جارہی ہے اور قابل افسوس یہ ہے کہ وزیر اعظم ازخود اس مہم کا حصہ ہیں۔
رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا فلم دی کشمیر فائلز پر ردعمل
اس طرح کا الزام ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے لگایا ان کا کہنا ہے کہ فلم کے ذریعے پوری کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے اور نفرت کے سوداگر اب فلم کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ ظلم کی مذمت ہونی چاہیے لیکن جس طرح سے برانے زخموں کو کرید کر ماحول خراب کیا جارہا ہے وہ ملک کے حق میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
"Mehbooba Mufti On "The Kashmir Files: "کشمیری پنڈتوں کے درد کو استعمال کرنے کی کوشش"
Last Updated : Mar 19, 2022, 5:17 PM IST