اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکہ: کورونا سے 5 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اب بھی اضافہ جاری ہے۔ اس ضمن میں امریکہ میں کووڈ 19 سے 5.37 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

By

Published : Mar 18, 2021, 12:39 PM IST

امریکہ میں ایک سنگین شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس وبا سے 2.96 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں
امریکہ میں ایک سنگین شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس وبا سے 2.96 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 5.37 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کووڈ۔19 سے 5.37 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں

اس وبا نے امریکہ میں ایک سنگین شکل اختیار کر لی ہے اور اب تک اس وبا سے 2.96 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینیئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 537955 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 29603457 ہوچکی ہے۔

امریکہ میں ایک سنگین شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس وبا سے 2.96 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں

واضح رہے کہ امریکہ کی نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

خیال رہے کہ صرف نیو یارک میں ہی 49171 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نیو جرسی میں اب تک 24045، کیلیفورنیا میں 56866، ٹیکساس میں 46827 افراد اس جان لیوا وبا سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہی۔

امریکہ میں کورونا سے لاکھو افراد ہلاک

اسی طرح فلوریڈا میں کووڈ-19 سے 32504 لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں، اس کے علاوہ الینوائے میں 23255، مشی گن میں 16809، میساچوسٹس میں 16732 اور پنسلوانیا میں 24698 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details