اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mandaviya On Covid Management کوویڈ ویکسینیشن ماڈل سے لاکھوں جانیں بچی، وزیر صحت - منڈاویہ نے دعوی کیا

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے دعوی کیا ہے کہ کورونا ویکسنیشن کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا کووڈ مینجمنٹ کامیاب رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 4, 2023, 9:45 PM IST

نئی دہلی:مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ بھارت کا کووڈ ویکسینیشن ماڈل دنیا کے لئے مثالی ہے جس سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔ ہفتہ کو یہاں عالمی کتاب میلے میں 'انڈیاز ویکسین گروتھ اسٹوری - فرام اسمالپکس ٹو ویکسین فرینڈشپ' کتاب کا اجرا کرتے ہوئے مسٹر مانڈویہ نے کہا کہ بھارت کا کووڈ مینجمنٹ ماڈل کامیاب رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں 34 لاکھ جانیں بچائی گئیں۔ کتاب کے مصنف سجن سنگھ یادو ہیں۔ کتاب کووڈ ویکسین کی ترقی، پیداوار اور تقسیم میں بھارت کی متاثر کن کامیابیوں کی وضاحت کرتی ہے۔ اس موقع پر مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

بھارتی سائنسی برادری میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اعتماد اور ملک بھر میں صحت کے بہترین پیشہ ور افراد کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر مانڈویہ نے کہا کہ اس امتزاج نے بھارت کو ناقابل تصور چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ایک ایسا کارنامہ حاصل کرنے کی ترغیب د ی جس کا کوئی دوسرا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا جو نہ صرف اپنے ملک کی ضرورتوں کی پورا کرتی ہے پوری دنیا میں زندگی بچانے والی ویکسین بروقت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر 220 کروڑ خوراکیں دی ہیں، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں 34 لاکھ جانیں بچائی جاسکیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ جب دوسرے ممالک ویکسین کے ساتھ جدوجہد کر رہے تھے، بھارت نے ایک مثالی ویکسینیشن کووڈ مینجمنٹ ماڈل قائم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details