ملکھا سنگھ Milkha Singh کو دا فلائنگ سکھ the flying sikh نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ دراصل ملکھا سنگھ کو دا فلائنگ سکھ کا خطاب پاکستان کے سابق صدر جنرل ایوب خان نے دیا تھا۔ دراصل 1960 میں پاکستان میں وہ ریس تھی جس میں ملکھا سنگھ کا مقابلہ پاکستان کے مشہور ایتھیلیٹس سے تھا اور اس مقابلے میں ملکھا سنگھ نے ٹوکیو ایشین گیمز کے 100 میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتنے والے عبد الخالق کو شکست دی تھی اور اس جیت کے بعد اس وقت کے پاکستانی صدر جنرل ایوب خان نے انہیں 'دا فلائنگ سکھ' کا خطاب دیا تھا اور یہ خطاب آج بھی ان کے نام سے جڑا ہے۔
غورطلب ہے کہ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی ایک فلم بن چکی ہے جس کا نام 'بھاگ ملکھا بھاگ' ہے۔ راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں فرحان اختر اور سونم کپور نے بہترین اداکاری کی ہے۔