نئی دہلی، ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی معاملات پر 17ویں سینئر ملٹری کمانڈر سطح کی میٹنگ منگل 20 دسمبر کو ہوئی جس میں مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول ( ایل اے سی) پر زیر التواء معاملوں کو جلد سےجلد حل کرنے کے لیے رابطہ اور تبادلہ خیال قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہند-چین کور کمانڈر سطح کی 17ویں میٹنگ 20 دسمبر کو چوشول مولدو میں ہوئی۔گزشتہ 17 جولائی کو ہونے والی 16ویں میٹنگ سے ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے، دونوں فریقوں نے مغربی سیکٹر میں ایل اے سی پر اہم امور کے حل پر اپنے اپنے خیالات کھلے اور تعمیری طور سے مشترک کئے۔17th Senior Military Commander Level Meeting
باگچی نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان دونوں ممالک کے لیڈروں کے رہنما خطوط کے مطابق کھلی اور گہرائی سے بات چیت ہوئی تاکہ ایل اے سی کے مغربی سیکٹر میں باقی ماندہ معاملات کو حل کا حل نکالا جاسکے اور امن و استحکام کو برقرار رہے، جس سے ہندوستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ عبوری انتظامات کے تحت دونوں فریقین نے مغربی سیکٹر میں زمینی سطح کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے فوجی اور سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے اور بقیہ امور کے باہمی طور پر قابل قبول حل کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔
توانگ واقعے کے بعد ہندوستان اور چین کے درمیان یہ پہلی فوجی سطح کی میٹنگ تھی۔
چین میں کووڈ کی صورتحال اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کے لیے ایڈوائزری کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے سفارت خانے کے ذریعے چین میں کووڈ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے ادویات اور ویکسین کے ذریعے دنیا کے دیگر ممالک کی مدد کی ہے کیونکہ ہمیں دنیا کی فارمیسی کہا جاتا ہے۔ ہم نے ابھی تک کوئی ٹریول ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے لیکن لوگوں کو چاہئے کہ وہ جس ملک میں رہتے ہیں اس کے رہنما خطوط پر عمل کریں۔
India-China Corps Commander Level Meeting بھارت اور چین کے درمیان فوجی کمانڈر سطح کی میٹنگ - فوجی کمانڈر سطح کی میٹنگ
باگچی نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان دونوں ممالک کے لیڈروں کے رہنما خطوط کے مطابق کھلی اور گہرائی سے بات چیت ہوئی تاکہ ایل اے سی کے مغربی سیکٹر میں باقی ماندہ معاملات کو حل کا حل نکالا جاسکے اور امن و استحکام کو برقرار رہے، جس سے ہندوستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوسکے۔17th Senior Military Commander Level Meeting
بھارت اور چین
مزید پڑھیں:بھارت اور چین کے کمانڈروں کی میٹنگ جمعہ کو ہوگی
یو این آئی
TAGGED:
فوجی کمانڈر سطح کی میٹنگ