اردو

urdu

Militants Killed in Balakot Sector بالا کوٹ سیکٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، سرچ آپریشن جاری

By

Published : Jan 8, 2023, 7:45 AM IST

Updated : Jan 8, 2023, 11:34 AM IST

بالا کوٹ سیکٹر میں فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فی الحال پورا علاقہ محاصرے میں ہے اور تلاشی مہم جاری ہے۔ Militants Killed in Balakot Sector

بالا کوٹ سیکٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک
بالا کوٹ سیکٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

جموں: جموں وکشمیر کے بالا کوٹ سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈانگری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ بالاکوٹ کے سرحدی باڑ پر تعینات الرٹ فوجیوں نے اب تک دو عسکریت پسندوں کا سراغ لگا کر انہیں ہلاک کر دیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کو پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں فوج کی گشتی پارٹی نے سرحد کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحرکت دیکھی جس کے بعد علاقے میں پانچ منٹ تک گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ Militants Killed in Balakot Sector

بالا کوٹ سیکٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

مزید پڑھیں:۔Search Operation In Balakot Sector پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں فائرنگ، وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن کا آغاز

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بالا کوٹ سیکٹر میں 19 مدراس رجمنٹ سے وابستہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران سرحد کے نزدیک مشکوک افراد کو دیکھا گیا۔ اُن کے مطابق مشتبہ افراد کو للکارنے کی خاطر فوج نے فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا۔ Firing in Poonch Balokot

Last Updated : Jan 8, 2023, 11:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details