نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ منریگا ایک وراثت ہے اور دیہی علاقوں میں روزگار کا ایک اہم ذریعہ ہے، اس لیے اسے برقرار رکھنا ضروری ہے۔ منگل کو لوک سبھا میں سپلیمنٹری گرانٹس کے مطالبات پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود، ان کے کابینہ کے ساتھی اور بی جے پی ممبران اسمبلی منریگا پر سوال اٹھاتے ہیں اور اسکیم کو روکنا چاہتے ہیں۔Adhir Ranjan On MGNREGA
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم اسکیم ہے۔ یہ اسکیم دیہی علاقوں میں روزگار کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کو بند کرنے کے بجائے اس کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔