بنگلور: ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کی مرکزی عبادت گاہ حضرت قدوس صاحب عیدگاہ میں عوامی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں علماء کرام سمیت مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ Iftar Party in Bangalore اس موقع پر ہندو پنڈت و آرچ بشپ کا کہنا تھا کہ نفرت کا دوسرا نام شکست ہے اور اپنے سیاسی فائدے کے لئے نفرت پھیلانے والے یقینی طور پر ناکام ہوں گے۔ بشپ ڈینیئل نے کہا کہ جب ہندو، مسلم اور سکھ ایک ساتھ متحد ہر کر ایک راہ پر چلیں گے تو فرقہ پرست طاقتوں کی مکمل طور پر ناکامی ہوگی۔
Iftar Party in Bangalore: افطار پارٹی میں برادران وطن کی شرکت - حضرت قدوس صاحب عیدگاہ میں افطار پارٹی کا اہتمام
شہر بنگلور میں واقع حضرت قدوس صاحب عیدگاہ میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں برادران وطن نے شرکت کی اور ملک میں بھائی چارے کا پیغام دیا۔ Message of Piece Conveyed Through Iftar Party
افطار پارٹی میں برادران وطن کی شرکت
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ریاست کرناٹک میں سماج دشمن عناصر کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف کئی طرح کی مہم چلائی گئیں، جب کہ بی جے پی کی اقتدار والی حکومت نے صرف تماشا دیکھا اور مسلمانوں پر ہوئی ظلم و زیادتی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ اسی ضمن میں شہر کے قدوس صاحب عیدگاہ میں منعقد کیے گئے افطار پروگرام میں امن و بھائی چارے کا پیغام دیا گیا۔