احمدآباد کا سرسپور رکھیال وارڈ ہندو اکثریتی علاقہ کہلاتا ہے سرسپور رکھیال وارڈ کانگریس گڑھ مانا جاتا ہے اس کے باوجود یہاں کےلوگ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سرسپور رکھیال وارڈ میں کانگریس کے تین کاونسلر ہیں اور ایک کاونسلر بی جے پی کا ہے۔
میرا وارڈ میرے مسائل پروگرام میں سرسپور رکھیال وارڈ کا جائزہ
سرسپور رکھیال وارڈ نمبر 27 کہلاتا ہے یہاں سال 2015 سے اب تک چار کاونسلر شانتا بین پنچال، گیتا بین ٹھاکور، کرٹ کمار پرمار، توفیق خان پٹھان تھے.
نئی ووٹر لسٹ کے مطابق سرسپور رکھیال میں ایک لاکھ سے زائد رائے دہندگان موجود ہیں ۔اس وارڈ میں 80 فیصد ہندو اور 20 فی صد مسلم دہندگان ہیں۔ اسی لیے رواں برس کانگریس نے ایک مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دی ہے اسی علاقے سے بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے.
ایسے میں جب ہم نے سرسپور رکھیال وارڈ کا جائزہ لیا تو یہاں کی مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ ہمارے علاقے میں پانی، گٹر، گندگی ،کے بہت مسائل ہیں اسٹریٹ لائٹ کی کمی روڈ راستے اب بھی اس علاقے میں صحیح نہیں بن پائے ہیں ۔گٹر ٹوٹ جاتی ہے پانی بھر جاتا پتھر لگانے جلدی نہیں آتے ٹرافک سے پورے دن پولیو شن رہتا ہے نوائیس پولیوشن بڑھتا جا رہا ہے ۔لیکن کوئی کارپوریٹر یہاں دیکھنے نہیں آتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئی کاونسلر یہاں جھانکنے نہیں آتا ابھی الیکشن ہے تو سب پارٹی کے لوگ ہم سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے آ رہے ہیں ۔لیکن جب ہم ان کے پاس اپنی پریشانی لے کر جاتے ہیں تب یہ لوگ ہمیں بھگا دیتے ہیں۔ کانگریس ایم ایل اے اور کاونسلر ہونے کے باوجود یہاں کسی طرح کا کام نہیں ہوا ہے اس لیے ہم اس بار بدلاو چاہتے ہیں۔
سرسپور رکھیال وارڈ کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ اب ایسا امیدوار چاہتے ہیں جو ان کو بنیادی سہولیات کو فراہم کر سکے۔ان کے مسائل کو حل کر سکے اور کام کرنے والے آدمی کو ہی وہ لوگ ووٹ دیں گے. اب وہ اپنے علاقے میں بدلاو چاہتے ہیں.
ایسے میں جب ہم نے کانگریس کے امیدوار نواز شیخ سے سوال کیا کہ اگر وہ الیکشن جیتتے ہیں تو کیا کر کے دکھائیں گے تو انہوں نے کہا ہم لوگوں کا اعتماد جیت کر اپنے علاقوں میں جیت حاصل کریں گے اور سرسپور رکھیال میں جو بھی کام باقی ہیں اسے جلد از جلد پورا کریں گے۔ یہاں سے بی جے پی کو ہرایا جاے گا اور کانگریس کا جھنڈا لہرایا جاے گا ۔
ان مسائل پر جب ہم نے عام آدمی پارٹی کے امیدوار منور حسین شیخ سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ یہاں کانگریس کا راج ہونے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔
ایسے میں اگر ہم اس بار الیکشن جیتنے ہیں تو یہاں کی عوام کے تمام بنیادی پریشانیوں کو حل کریں گے اور انہیں تمام طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کریں گے. لوگ عام آدمی پارٹی کی آمد سےبہت خوش ہیں اس لیے سرسپور میں اس بار عام آدمی پارٹی کا پرچم لہرایا جاے گا۔ ہمارے تینوں امیدوار کو جیت کا سہرا پہنایا جاے گا۔
ایسے میں اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس علاقے سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والا امیدوار عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرپاتا ہے یا نہیں.