ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں راشٹریہ مسلم منچ اور ہمالیہ خاندان کی جانب سے ورکرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے قومی ایگزیکیوٹیو کے رکن اندریش کمار نے کہا کہ پاکستان اب دنیا کے نقشے پر زیادہ دنوں تک باقی نہیں رہے گا۔
مستقبل میں پاکستان کا وجود باقی نہیں رہے گا: اندریش کمار اندریش کمار کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کا وجود ختم ہوجائے گا۔ جے پور آنے والے اندریش کمار نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں عالمی نقشے سے مٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح 1947 سے پہلے پاکستان وجود نہیں تھا آنے والے برسوں میں بھی اس کا وجود نہیں ہوگا۔
جے پور میں راشٹریہ مسلم منچ اور ہمالیہ کے زیر اہتمام ورکرز کانفرنس سے خطاب کرنے آئے اندریش کمار نے یہاں راجپوت سبھا بھون میں صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے چین اور پاکستان پر شدید تنقید کی، اندریش کمار نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کا ذکر دنیا کے نقشے میں نہیں کیا جائے گا کیونکہ پاکستان نے اپنی منزل مقصود کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اندریش کمار نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے اندر الگ الگ حصے بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے یہاں تک کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں بسنے والے زیادہ تر مسلمان بھارتی ہیں۔
اندریش کمار نے چین پر بھی شدید حملہ بولا، انہوں نے کہا کہ چین کو ہمیشہ ہی دنیا پر قبضہ کرنے والا ملک سمجھاتا جاتا رہا ہے، کیلاش مانسوروار نہ ان کا تھا اور نہ ہی اس کا ہے۔ اندریش کمار نے مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار چین کو ڈوکلام اور ایل اے سی سے ہٹانے پر مجبور ہوگئی۔
انہوں نے آیودھیا میں رام مندر تعمیر کیے جانے کے باری میں کہا کہ خدا کی شکل میں رام اور رام کی شکل میں خدا کے اس مندر میں سبھی ملک و تہذیب اور مذاہب کے لوگ آسکیں گے، لیکن بھارت میں ایک بھی ایسی مسجد نہیں ہے جس میں مسلمانوں کے 72 فرقے جا کر نماز ادا کر سکیں، ایسی صورتحال میں تمام محاذوں کے لیے پانچ ایکڑ پر تعمیر ہونے والی مسجد کو سبھی فرقوں کے لیے کھول دیے جائیں، چین کے معاملے کے بارے میں راہول گاندھی کے ذریعہ اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں اندریش کمار نے راہول گاندھی کو جھوٹا کہا۔ انہوں نے تبدیلی مذہب سمیت متعدد امور پر بھی شدید تنقید کی۔