اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رکن اسمبلی ذیشان صدیقی ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر منتخب - ممبئی کانگریس کے صدر

ممبئی یوتھ کانگریس کے نو منتخب صدر ذیشان صدیقی نے کہا کہ ہمارا مقصد کارپوریشن میں کارپوریٹر کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنا اور اُنکی خدمات سے یوتھ کانگریس کو مضبوط و مستحکم بنانا ہے۔

zeeshan siddiqui
zeeshan siddiqui

By

Published : Aug 26, 2021, 12:57 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر کے عہدے پر ذیشان صدیقی کو منتخب کیا گیا ہے، ذیشان سب سے کم عمر کے رکن اسمبلی ہیں۔ اس سے قبل اس عہدے پر سورج سنگھ ٹھاکر منتخب ہوئے تھے، اُنہوں نے آج اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

zeeshan siddiqui

ممبئی کانگریس کے صدر دفتر میں ذیشان صدیقی کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

ذیشان صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ ہماری تیاری آنے والے بلدیہ انتخابات کو لیکر تیز ہوگی کیونکہ بلدیہ میں نوجوانوں کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل کو لیکر ہمہ وقت تیار رہیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کارپوریشن میں کارپوریٹر کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنا اور اُنکی خدمات سے یوتھ کانگریس کو مضبوط و مستحکم بنانا ہے۔

سینیئر کانگریس رہنماؤں اور یوتھ کانگریس کے مابین چلنے والی اندرونی جنگ کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پورا حق ہے کہ وہ اپنی آواز بلند کریں اور ان کی آواز سنی جائیگی۔

مزید پڑھیں:۔مہاراشٹر: قربانی کے لیے حکومتی گائیڈ لائنز پر تذبذب برقرار

انہوں نے کہا کہ تلخیاں ہر گھر میں رہتی ہیں کانگریس پارٹی میں بھی نوک جھوک چلتی رہتی ہے اور یہی نوک جھوک سے اپنی بات اور اپنے مسائل سامنے رکھنے کے مواقع ملتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details