پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری محبوب بیگ نے سرینگر میں پریس کانفرنس میں مجسٹریل انکوائری انکوائری پر سوالات اٹھائے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو اس معاملے میں مداخلت کرنا چاہیے اور لوگوں کا اعتماد بحال کرنا چاہیے۔ انہوں کہا کہ تیسرے شہری عامر ماگرے کی لاش کو انکے لواحقین کے حوالے کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ حیدرپورہ میں سیکورٹی فورسز نے تین عام شہریوں کو ہلاک کیا تھا جن کی لاشوں کو ہندواڑہ میں تدفین کی تھی تاہم الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر عامر ماگرے کے لواحقین نے احتجاج کرکے پولیس کو لاش انکے حوالے کرنے پر مجبور کیا۔
تاہم عامر ماگرے کی لاش ابھی تک ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی ہے۔
Hyderpora Encounter: 'حیدرپورہ انکاؤنٹر کی مجسٹریل انکوائری بے معنی' - مجسٹریل انکوائری محبوب بیگ کا بیان
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے حیدرپورہ میں ہوئے مبینہ تصادم کی مجسٹریل انکوائری پر سوال اٹھاتے ہوئے پی ڈی پی رہنما نے کہا کہ جس خطے میں آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) نافذ ہو، اس علاقے میں تحقیقات کرنا بے معنی ہے۔
مزید پڑھیں:۔Hyderpora encounter: لواحقین کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے سپرد کی جا سکتی ہیں
وہیں ایل جی منوج سنہا نے اس معاملے کی مجسٹریل انکوائری کا اعلان کیا ہے اور پندرہ دنوں میں اس کو مکمل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
محبوب بیگ کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے لئے یہ ایک موقع ہے کہ وہ کشمیری عوام کا دل جیتنے اور اس معاملے میں ملوث افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے وزیر اعظم نے زرعی قوانین کو ایک اعلان سے منسوخ کیا اسی طرح وہ جموں و کشمیر اور لداخ میں کی گئی قانونی تبدیلیوں کو منسوخ کریں۔