اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Meghalaya Assembly Polls میگھالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے پچپن امیدوار کھڑے کیے - میگھالیہ کانگریس نے امیدواروں کا اعلان کیا

میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ کانگریس نے انتخابات کے لیے 55 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔

میگھالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 55 امیدوار کھڑے کیے
میگھالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 55 امیدوار کھڑے کیے

By

Published : Jan 26, 2023, 8:08 AM IST

نئی دہلی:کانگریس نے آج میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کی 60 نشستوں کے انتخابات کے لیے 55 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ اس فہرست کو جاری کرتے ہوئے کانگریس کے انتخابی شعبہ کے انچارج مکل واسنک نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا ہے۔ پارٹی نے اس فہرست میں نو خواتین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے جن میں محترمہ بیتھلین ڈی کو مغربی شیلانگ سے ، محترجہ وی پی مولنگ جنوبی شیلانگ سے محترمہ ایل سوکھت سہرا سے، پی نونگروم کو مارنکیری سے، محترمہ وی سملیہ کو رانی کوٹ، محترمہ مارک کو رانی پور، محترمہ ڈیسی مارگ ولیمنگر اورمحترمہیوجی سنگماکوآمپٹیسےامیدواربنایا گیا ہے۔ میگھالیہ اسمبلی سیٹوں کے لیے 27 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے اور 2 مارچ کو نتائج سامنے آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details