اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mega Enrollment Drive:نوگام علاقے میں ایک میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

ڈائریکٹرایجوکیشن تصدق حسین میر نے میڈیا سے بتایا کہ'سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیم فراہم کرانے کے لیے انتظامیہ وعدہ بند ہے اور آج اس میگا انرولمنٹ ڈرائیو(Mega Enrollment Drive) میں سینکڑوں نئے بچوں کا داخلہ کرایا گیا ہے۔'

نوگام علاقے میں ایک میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام
نوگام علاقے میں ایک میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

By

Published : Nov 21, 2021, 8:34 PM IST

شمالی کشمیر کے سب ضلع سمبل کے نوگام علاقے میں ایک میگا انرولمنٹ ڈرائیو (Mega Enrollment Drive) کا اہتمام کیا گیا، جس میں 250 کے قریب نئے طلبہ کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا گیا اور والدین سے اپنے بچوں کو سرکاری اسکولز میں داخلہ کرانے پر زور دیا گیا۔

ضلع بانڈی پورہ کے نوگام بلاک کے گورنمنٹ مڈل اسکول نوگام سوناواری میں 'میگا انرولمنٹ ڈرائیو' کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین میر مہمان خصوصی کے طور پر شامل رہے، جبکہ چیف ایجوکیشنل افسرعبدالرؤف اور زونل ایجوکیشن آفیسر ریاض احمد کے علاوہ علاقے کے دیگر اساتذہ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں نےبھیکثیر تعداد میں شرکت کی۔

نوگام علاقے میں ایک میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

مزید پڑھیں:۔بانڈی پورہ: انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام


اس موقع پر بچوں نے تقریب کے حوالے سے مقالات پیش کئے۔ وہیں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے، جن کو حاضرین نے خوب سراہا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن تصدق حسین میر نے بتایا کہ 'سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیم فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ وعدہ بند ہے اور آج اس میگا انرولمنٹ ڈرائیو میں سینکڑوں نئے بچوں کا داخلہ کرایا گیا۔'

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کرائیں جہاں بچوں کو اعلیٰ و معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details