اردو

urdu

مولانا سید ارشد مدنی امیرالہند منتخب

جمعیت علمائے ہند کے صدر دفتر دہلی میں امارت شرعیہ ہند کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں جمعیت علمائے ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کو متفقہ طور پر 5 واں امیر الہند منتخب کیا گیا۔

By

Published : Jul 3, 2021, 5:24 PM IST

Published : Jul 3, 2021, 5:24 PM IST

ETV Bharat / bharat

مولانا سید ارشد مدنی امیرالہند منتخب

مولانا ارشد مدنی امیر الہند منتخب
مولانا ارشد مدنی امیر الہند منتخب

امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری 21 مئی 2021 کو علالت کے سبب انتقال کر گئے تھے۔ یہ عہدہ ان کی وفات کے بعد خالی تھا، جس کی وجہ سے ملک کے نامور علمائے کرام اور امارت شرعیہ ہند کی ذمہ داروں کا ایک اہم اجلاس ہفتے کے روز دہلی کے جمعیت علمائے ہند کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔

مولانا سید ارشد مدنی امیر الہند منتخب ہوئے۔ جب کہ قاری محمد عثمان منصورپوری کے بڑے بیٹے مولانا سید سلمان منصورپوری کو نائب امیر الہند بنایا گیا۔ اجلاس میں جمعیت علمائے ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی، مولانا محمود مدنی دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی عبدالقاسم نعمانی وغیرہ شامل رہے۔

امارت شرعیہ ہند کی تشکیل 1986 میں ہوئی جب کہ پہلے امیر الہند مولانا حبیب الرحمن اعظمی، 1992 میں سابق رکن پارلیمان اور جمعیت علمائے ہند کے سابق صدر مولانا سید اسعد مدنی، 2006 میں دارالعلوم دیوبندکے سابق مہتمم مولانا مرغوب الرحمن اور جمعیت علماء کےصدر اور دارالعلوم دیوبند کے کارگزار مہتمم مولانا قاری عثمان منصورپوری 2011 سے 21 مئی 2021 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

امیر الہند امارت شرعیہ ہند پورے ملک کے امیر ہوتے ہیں، ان کی صدرات میں چاند نظر آنے کی تصدیق ، یتیموں اور بیواؤں کو پنشن اور ان کی مدد وغیرہ معاشرتی اصلاح کے کام اور ملک کے مسلمانوں کے مسائل اور ان کا حل نکالنے جیسے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمر گوتم کے گھر سمیت 6 مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details