اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی کے قومی عہدیداروں کی میٹنگ شروع - Meeting of BJP national officials begins

میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر 17 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ملک بھر میں بی جے پی کی طرف سے چلائی جانے والی 'خدمت اور لگن مہم' پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بی جے پی کے قومی عہدیداروں کی میٹنگ شروع
بی جے پی کے قومی عہدیداروں کی میٹنگ شروع

By

Published : Oct 18, 2021, 4:18 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی عہدیداروں کی آج پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات، کسانوں کی تحریک اور کورونا وبا کے خلاف جاری ویکسینیشن مہم جیسے ایشوز پر تبادلہ خیال کے لیے میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں قومی سطح پر تنظیمی ذمہ داری نبھانے والے بی جے پی کے تمام لیڈرز شامل ہیں۔

اپنے خطاب میں نڈا نے قومی عہدیداروں اور پارٹی کے محاذ کے سربراہوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی حکومت کی کامیابیوں کو عوام کے سامنے لے جائیں۔

میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر 17 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ملک بھر میں بی جے پی کی طرف سے چلائی جانے والی 'خدمت اور لگن مہم' پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے لیے تمام رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مہم کی کامیابیوں سے متعلق رپورٹ کارڈ لائیں۔ اجلاس میں پارٹی کی توسیع ، تمام قومی جنرل سکریٹرییز کے ریاستی دوروں اور الیکشن انچارجز کی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ نے مغربی بنگال کی گورکھا برادری کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی

اس میٹنگ کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ ایسی میٹنگ کورونا کی وجہ سے طویل وقفے کے بعد منعقد کی جا رہی ہے۔ پارٹی کی قومی ایگزیکٹیو کا اجلاس بھی اگلے ماہ منعقد ہونا ہے۔ تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک، لکھیم پور کھیری تشدد اور سنگھو سرحد پر ایک دلت کی ہلاکت جیسے مسائل بھی اجلاس میں زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

کورونا ویکسین پر پیش رفت رپورٹ، پارٹی کارکنوں کی شرکت اور کورونا ویکسین کی 100 کروڑ خوراک کے لیے طے کیے جانے والے پروگراموں کے علاوہ انتخابی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details