نئی دہلی: بی جے پی سینٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس شروع ہوچکا ہے Meeting of BJP Central Election Committee جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 300 سیٹوں کے لئے امیدواروں کے ناموں پر مہر لگ سکتی ہے۔
میٹنگ میں اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گووا اور منی پور کے لئے امیدواروں کا اعلان ہوگا۔
اس میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدیتہ ناتھ Uttar Pradesh Chief Minister Yogi Adityanath، یوپی بی جے صدر سوتندر سنگھ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بی جے پی آفس پہنچ چکے ہیں۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، نتن گڈکری اور راج ناتھ سنگھ ورچوئل کے زریعے شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ Amit Shah، بی ایل سنتوش، شاہنواز حسین Shahnawaz Hussain، جوئل اوراؤ بھی میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی ورچوئل کے ذریعے شامل ہوں گے۔