اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Meet Super Mom Dilshada Fayaz ملئے 'سپر موم' دلشاده فیاض سے - سپر موم دلشاده فیاض

مغربی بنگال کی رہنے والی دلشاده فیاض کا نکاح سنہ 2011 میں سرینگر کے ایک نوجوان سے ہوا۔ دلشاده نے اس کے بعد نہ صرف کشمیر کو اپنا گھر بنا کر یہاں کے رواجوں اور ماحول میں خود کو ڈھال دیا بلکہ 36 برس کی دلشاده گزشتہ تین برسوں سے مارشل آرٹس کھیل رہی ہیں۔ اتنے کم عرصے میں وہ چاندی کا میڈل بھی جیت چکی ہیں۔ Meet Super Mom Dilshada Fayaz

ملئے 'سپر موم' دلشاده فیاض سے
ملئے 'سپر موم' دلشاده فیاض سے

By

Published : Nov 6, 2022, 5:19 PM IST

Updated : Nov 6, 2022, 7:21 PM IST

سرینگر: اکثر و بیش تر آپ نے خواتین مارشل آرٹس کھلاڑیوں کے بارے میں سنا اور دیکھا بھی ہوگا۔ یہ خواتین کھلاڑی اپنی محنت اور لگن سے ایوارڈ جیتتی ہیں۔ لیکن آج ہم آپکی ملاقات ایک ایسی کھلاڑی سے کروانے جا رہے ہیں جو دو بیٹیوں کی والدہ ہیں، جی ہاں دو بیٹیوں کی والدہ ہونے کے باوجود انہوں نے حالیہ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ میں چاندی کا میڈل جیتا ہے۔ Meet Super Mom Dilshada Fayaz

ملئے 'سپر موم' دلشاده فیاض سے

مغربی بنگال کی رہنے والی دلشاده فیض کا نکاح سنہ 2011 میں سرینگر کے ایک نوجوان سے ہوا۔ دلشاده نے اس کے بعد نہ صرف کشمیر کو اپنا گھر بنا کر یہاں کے رواجوں اور ماحول میں خود کو ڈھال دیا تاہم اپنے شوہر کے کاروبار میں بھی ہاتھ بٹانا شروع کر دیا۔ 36 برس کی دلشاده گزشتہ تین برسوں سے مارشل آرٹس کھیل رہی ہیں اور اتنے کم عرصے میں ایک چاندی کا میڈل بھی جیت چکی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 'میری دو بیٹیاں ہیں اور دونوں مارشل آرٹس کھیلتی ہیں۔ میں بھی کھیلتی ہوں اس لیے مجھے لوگ 'سپر موم' (super mom) کہتے ہیں۔

اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ 'میں اپنے بچوں کو یہاں پریکٹس کے لیے لاتی تھی اور جب ایک دن اُن کے کوچ نے مجھے مارشل آرٹس سیکھنے کا مشورہ دیا تو میں الجھن میں پڑ گئی اور پھر میں نے اپنے شوہر سے بات کی۔ اگر چہ اُنہوں نے حامی بھری تھی تاہم میں خود رازی نہیں تھی۔ تاہم جب اُنہوں نے کہا اس سے بچوں کو بھی فائدہ ہوگا، تو میں مان گئی اور پریکٹس شروع کر دیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'ویسے تو ہم گزشتہ تین برسوں سے مارشل آرٹس کر رہے ہیں تاہم عالمی وبا کی وجہ سے دو برس کا نقصان ہو گیا۔ گزشتہ ایک برس سے مسلسل پریکٹس کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک چیمپیئن شپ کے دوران میں نے چاندی اور میری بڑی بیٹی نے برونز کا میڈل جیتا۔ میرا زندگی کا پہلا میچ تھا اس لیے تھوڑا نروس تھی۔

یہ بھی پڑھیں: You Tube Sensation Aqsa Masrat ملیئے دس سالہ یوٹیوبر اقصی مسرت سے

دلشاده چاہتی ہیں کہ اُن کے بچے پڑھائی اور کھیل دونوں میں کامیاب ہو کیوں کہ دونوں بہت ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 'ہم کوشش اور محنت کر رہے ہیں۔ وہیں خواتین کے لیے اپنا پیغام دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ "شادی کے بعد آپ کی زندگی صرف رسوئی گھر تک محدود نہیں ہو جاتی ہے، اپنے شوق بھی پورے کرنے چاہیے۔

Last Updated : Nov 6, 2022, 7:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details