وادی کشمیر میں ایسی کئی خواتین ہیں جو کہ کامیاب کاروباری کے طور اپنا نام کما چکی ہیں لیکن منیزہ جیسی خواتین بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں، جو اپنے شوق اور دلچسپی کو کاروبار میں تبدیل کرکے اپنی ایک الگ پہنچان بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔ سرکاری نوکری کو خیر باد کرنے والی منیزہ جیلانی Woman Entrepreneur Muneezah Jilani نے اپنے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے 'زیان آرگینکس' نام سے قدرتی چیزوں سے بیوٹی پروڈیکس بنانے کا فیصلہ کیا۔ تیل، لوشن، صابن، شیمپو اور دیگر قسم کے یہ کاسمیٹک پروڈیکٹس عام نہیں ہیں بلکہ بغیر کسی کیمیکل کے خالص جڑی بوٹیوں سے تیار کئے جاتے ہیں۔
شہر سرینگر کے لال بازار علاقے کی رہنے والی منیزہ جیلانی نے کمپوٹر سائنس میں ماسٹرس کیا ہے۔"تندرستی ہر ایک کے لیے" پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے منیزہ جیلانی نے 2018 میں اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔ منیزہ نے اپنے اس کاربار کی شروعات محض ایک سکن پروڈکٹ سے کیا تھا لیکن بڑھتی مانگ کے پیش نظر آج کی تاریخ میں یہ جلد اور بالوں کے لیے 40 سے زائد آرگینک کاسمیٹک پروڈیکس "زیان آرگینیکس " کے نام سے اپنے گھر میں ہی تیار کرتی ہیں۔ Meet Srinagar Successful Woman Entrepreneur
منیزہ جیلانی کے لیے اس طرح کا کاروبار شروع کرنا آسان بھی نہیں تھا تاہم اپنی خود اعتمادی اور دلچسپی سے یہ کام شروع کیا اور اس میں انہیں گھر والوں کا تعاون بھی ملا۔ اپنی صلاحیت کو مزید نکھارنے اور مکمل مہارت حاصل کرنے کے لیے انہوں نے باقاعدہ طور پر آرگینیک کاسمیٹک پروڈیکٹس تیار کرنے کے لیے تربیتی کورس بھی کیا۔ منیزہ کہتی ہیں یہ سبھی ہربل پروڈیکس بغیر کسی کیمیلز، مصنوعی رنگ اور خوشبو کے قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کیے جاتے ہیں، جن میں زعفران، لیونڈر، صندل کی لکڑی، شہد، خوبانی، بادام، اخروٹ، کلنوجی، خاص قسم کی ہلدی، انار، زیتون اور ناریل وغیرہ شامل ہیں۔