اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Meet Mandala Artist Mahira Shah ملیے منڈالا آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنانے والی ماہرہ شاہ سے - کشمیر کی ہونہار طالبہ ماہرہ شاہ

کشمیر کی ہونہار طالبہ ماہرہ شاہ نے منڈالا آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنایا ہے، جس کو انڈین بک اف ریکارڈز میں جگہ ملی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ترال بلکہ پورے کشمیر کا نام روشن ہوگیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ماہرہ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی آرٹ کی شوقین رہی ہیں اور جب ان کا نام انڈین بک آف ریکارڈز میں آگیا ہے تو خوشی دگنی ہوگئی ہے۔

ملیے منڈالا آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنانے والی ماہرہ شاہ سے
ملیے منڈالا آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنانے والی ماہرہ شاہ سے

By

Published : Mar 24, 2023, 5:35 PM IST

Updated : Mar 24, 2023, 7:42 PM IST

ملیے منڈالا آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنانے والی ماہرہ شاہ سے

ترال:شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا ایک شعر ہے، 'وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ، اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں' اس شعر کو جنوبی کشمیر کی ایک ہونہار طالبہ نے سچ ثابت کر کے دکھایا ہے۔ دراصل ماہرہ شاہ نے منڈالا آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنایا ہے، جس کو انڈین بک اف ریکارڈز میں جگہ ملی ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف ترال بلکہ پورے کشمیر کا نام روشن ہوگیا ہے۔

پنگلش ترال کی ہونہار طالبہ ماہرہ شاہ نے منڈالہ آرٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنا دیا ہے، جس کو انڈین بک آف ریکارڈز میں جگہ ملی ہے۔ جس کی وجہ نہ صرف ماہرہ شاہ بلکہ اس کا پورا خاندان خوشیاں منا رہا ہے کیونکہ کشمیر کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جس میں ایک طالبہ نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ماہرہ کی اس کامیابی پر دور دراز علاقوں سے لوگ انہیں مبارکباد دینے آ رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ماہرہ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی آرٹ کی شوقین رہی ہیں اور جب ان کا نام انڈین بک آف ریکارڈز میں آگیا ہے تو خوشی دگنی ہو گئی ہے۔ ماہرہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا کام کرنا ہے جس کے کشمیر کا نام روشن ہو۔ ماہرہ کے مطابق والدین کے حوصلہ کی وجہ سے وہ اس مقام تک پہنچی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ کشمیر کی بیٹیاں آگے بڑھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو حد سے زیادہ پریشر نہیں دینا چاہئے بلکہ انہیں اپنے دلچسپی کے فیلڈز میں جانے دینا چاہیے کیونکہ بچیوں پر زیادہ دباؤ ڈالنے سے کشمیر کی بیٹیاں خودکشی پر مجبور ہوتی ہیں لہذا اس کی جانب توجہ دینی چاہیے۔ ماہرہ کے مطابق وہ اس منڈالہ آرٹ کے فروغ کے لیے کام کرتی رہیں گی کیونکہ اس آرٹ سے روزگار کے وسائل بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Artist Irtiqa Bazaz آرٹ کے احساس نے ارتقاء کو نیشنل ایوارڈ دلوایا

Last Updated : Mar 24, 2023, 7:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details