اردو

urdu

میرٹھ کی اسپورٹس انڈسٹری كو کھیلوں كے شروع ہونے کا انتظار

عالمی سطح پر اپنا الگ مقام رکھنے والی میرٹھ کی اسپورٹس انڈسٹری پر آج بھی كورونا انفیکشن کا خطرہ بنا ہوا ہے، دنیا بھر میں مختلف کھیلوں کے سامان بر آمد کرنے والی میرٹھ کی اسپورٹس صنعت اَن لاک کے بعد بھی مندی کے دور سے گزر رہی ہے۔

By

Published : Nov 20, 2020, 10:18 AM IST

Published : Nov 20, 2020, 10:18 AM IST

Updated : Nov 20, 2020, 11:20 AM IST

image
image

اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی اسپورٹس انڈسٹری سے وابستہ کاروباری اور کاریگر گزشتہ آٹھ ماہ سے مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

کساد بازاری کے بعد بھی اس صنعت پر كورونا کا اثر جوں تا توں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسے میں فیكٹری مالکان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بینک کے ذریعے ان کی کچھ مدد کریں تو اس صنعت كو دوبارہ سے شروع کیا جا سکتا ہے۔

وہیں اسپورٹس کے سامان تیار کرنے والے كاریگر بھی پوری مزدوری نہ ملنے سے پریشان ہیں، کاریگروں کو امید ہے کہ اگر حکومت کھیلوں كو شروع کرے انھیں بھی بہتر روزگار مل سکتا ہے۔

میرٹھ کی اسپورٹس انڈسٹری

تین پشتوں سے اسپورٹس صنعت سے وابستہ میرٹھ کے روی شرما کا کہنا ہے کہ کساد بازاری کے اس دور میں میرٹھ کی اسپورٹس صنعت اتنا متاثر نہیں ہوئی جتنا کورونا وائرس کے عالمی خطرے کے بعد بند ہوئی در آمدات سے ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جب تک اسپورٹس کے سامانوں کی درآمدات کو دوبارہ شروع نہیں کیا جاتا اور ساتھ ہی ملک میں کھیل کود كی سرگرمیوں کو پوری طرح سے شروع نہیں جاتا تب تک ان کے حالات ایسے ہی بنے رہیں گے۔

واضح رہے کہ شمالی ہند میں میرٹھ شہر اسپورٹس انڈسٹری کا ایک بڑا مرکز ہے، کھیلوں میں استعمال ہونے والے تقریبا تمام طرح کے سامان یہاں تیار کیے جاتے ہیں لیکن انلاک کے باوجود بھی یہ انڈسٹری آج بھی لاک دکھائی دے رہی ہے۔

اب لازمی ہے کہ اس انڈسٹری كو دوبارہ سے اسی معمول پر لانے کے لیے کھیل کے سامانوں کے ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں كو بھی شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔

Last Updated : Nov 20, 2020, 11:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details