کانگریس پارٹی کے کارکنان نے یوپی پولیس پر کارروائی کرنے کے ساتھ ان لیڈران سے فرضی مقدمات کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ ایک میمورنڈم بھی یوپی گورنر کے نام پیش کیا۔
یوپی کے پرتاپ گڑھ میں گذشتہ دنوں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈران اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان ہوئی مارپیٹ کے معاملے میں کانگریس کے سینئر لیڈران پرمود تیواری اور دوسرے کارکنوں پر یوپی پولیس کی جانب سے مقدمات درج کیے جانے سے ناراض میرٹھ میں کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس سے متعلق ایک میمورنڈم یوپی گورنر کے نام پیش کرتے ہوئے کانگریس لیڈران پر سے سبھی جھوٹے مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔