اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میرٹھ: اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے 'جشن سر سید' کا اہتمام - meerut, uttar pradesh

سر سید احمد خاں کے یوم پیدائش کے موقع پرعلیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ افراد 'یوم سر سید' کے طور پر مناتے ہیں۔ اس موقع پر میرٹھ میں بھی اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال جلسے کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ سال کورونا وبا کے سبب کسی تقریب کا اہتمام نہیں ہوسکا تھا۔

'جشن سر سید' کا اہتمام
'جشن سر سید' کا اہتمام

By

Published : Oct 19, 2021, 12:05 PM IST

اس سال کورونا انفیکشن کے معاملوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر سے 'جشن سر سید' کے پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد اس روز نہ صرف سر سید کو یاد کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں بلکہ سر سید کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں انجام دینے کا سلسلہ آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ویڈیو

میرٹھ میں اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ 'جشن یوم سر سید' کے موقع پر ایسوسی ایشن کے ممبر او پی اگروال اور سابق وزیر اتر پردیش ڈاکٹر معراج الدین نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بغیر کسی تفریق کے اس مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

'جشن سر سید' کا اہتمام

اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر شامل ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ نے کہا کہ کورونا کے سبب یونیورسٹی کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایسے میں کورونا کے پوری طرح ختم ہونے پر ہی یونیورسٹی کو کھولا جائے گا۔ حالانکہ اے ایم یو میں تعلیمی ماحول واپس لانے کے لیے آف لائن تعلیم شروع کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔

'جشن سر سید' کا اہتمام
'جشن سر سید' کا اہتمام

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے میرٹھ میں 'جشن یوم سر سید' کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس موقع پر اولڈ بوائز ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد سرسید کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے تعلیمی خدمات کے لئے تعاون بھی کرتے ہیں تاکہ سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details