میرٹھ کے تھانہ لساری گیٹ علاقے کے شیام نگر میں رہنے والے نوجوان نے بیوی کے غم میں موت کو گلے لگا لیا، جس سے علاقے میں غم کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق تقریبا چھ سال قبل اس کی شادی میرٹھ کے رسول پور گاؤں میں ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد سے ہی میاں بیوی میں اختلافات پیدا ہو گئے اور اس کے بعد سے وہ اپنے گھر رہنے لگی۔ کافی کوششوں کے بعد بھی جب اس کی بیوی واپس نہیں لوٹی تو آج اس نے پھانسی لگا کر جان دے دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔