اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Foreign Doctors Allowed to Practice in India: غیرملکی ڈاکٹرز کو بھارت میں پریکٹس کرنے کی اجازت

نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے میڈیکل طلباء Medical Students Returning From Abroad سے انٹرن شپ کے لئے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ یوکرین میں جنگ کی وجہ سے بھارت کے ہزاروں میڈیکل طلباء اپنی میڈیکل کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے طلباء نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ہے اور انٹرن شپ کر رہے ہیں۔

غیرملکی ڈاکٹرز کو بھارت میں پریکٹس کرنے کی اجازت
Foreign Doctors Allowed to Practice in India

By

Published : Mar 5, 2022, 10:51 PM IST

میڈیکل کمیشن آف انڈیا Medical Commission of India نے غیر ملکی میڈیکل طلباء سے متعلق رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مرکزی حکومت،ریاستی حکومت اورخود مختار اداروں کے میڈیکل کالج بیرون ملک سے واپس آنے والے میڈیکل طلباء سے انٹرن شپ کرنے کے لیے کوئی فیس نہیں وصول کریں گے۔

یوکرین میں جنگ War In Ukraine کی وجہ سے ہندوستان کے ہزاروں میڈیکل طلباء اپنی میڈیکل کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے طلباء نے اپنی تعلیم مکمل کر لی ہے اور انٹرن شپ کر رہے ہیں۔

کمیشن کی یہ ہدایات اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔ کمیشن نے انٹرن شپ کے دروان غیر ملکی طلباء کو قواعد کے مطابق متعلقہ الاؤنسز فراہم کرنے ہوں گے۔ کمیشن نے اس سلسلے میں تفصیلی رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'معیارات پر اترنے والے غیر ملکی میڈیکل طلبہ کو ریاستی میڈیکل کونسلوں میں انٹرن شپ کے لیے رجسٹر کرنا چاہیے'۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details